پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری جہاں اپنے بیانات سے مخالفین کے چھکے چھڑاتے ہیں وہیں اب ان کی کرکٹ کے گراؤنڈ میں چھکے لگانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
ٹوئٹر پر فواد چوہدری کی ایک مقامی گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں بولر کی گیند پر کہیں عمدہ شاٹ کھیل کر رن کے لیے بھاگتے دیکھا گیا تو کہیں چھکا مارتے دیکھا گیا۔
دوسری جانب اس دوران گفتگو کرتے ہوئے بھی فواد چوہدری حکومت کو آڑے ہاتھوں لینا نہ بھولے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے چوکے چھکے چھڑوا دیے ہیں، حکومت کو سمجھ نہیں آرہی ہے کہ کرنا کیا ہے، لاکھوں کروڑوں اور ہیروں کی انگوٹھیوں سے شروع ہونے والے کرپشن کے الزامات توشہ خانہ تک پہنچے،ان کی ذہنی کیفیت کا اندازہ لگائیں، اب کہتے ہیں پانی کی بوتلیں چوری ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے لیے نوجوان تیاری کررہے ہیں ،ہفتے اتوار تک کال دے دی جائے گی۔
.@fawadchaudhry in action pic.twitter.com/VvkLqPCYiV
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) October 2, 2022









