بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سمندر میں مشکوک کشتی کا تعاقب، اسمگلر آگ لگا کر کود گئے، اربوں کی کرسٹل تھی

کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹمز نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران 8منشیات سمگلروں کو گرفتار کرکے 15کلو کرسٹل آئس برآمد کرلی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ہیڈکوارٹر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز نے سمندر میں ایک مشکوک کشتی کا تعاقب کرکے اسے روک لیا۔ شواہد کو چھپانے اور قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے عملے نے کشتی کو آگ لگا کر سمندر میں چھلانگ لگا دی۔ آپریشن کے دوران 8سمگلروں کو گرفتار کرکےتقریباً 15کلو گرام کرسٹل آئس برآمد کی گئی اور کشتی کے ساتھ تقریباً 1000کلو گرام کرسٹل آئس سمندر میں ڈوب گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ضبط کی گئی اس منشیات کی مالیت کا تخمینہ تقریباً 45ملین روپے اور ڈوب جانے والی منشیات کی مالیت کا تخمینہ تقریبا 12.96بلین روپے ہے۔ ضبط شدہ منشیات کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔