بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آصف زرداری کے علاج کے لیے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کراچی پہنچ گئی

کراچی (نیوزڈیسک)سابق صدر آصف زرداری کے علاج کے لیے بیرون ملک سے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے۔
خصوصی طیارے کے ذریعے آصف زرداری کے متحدہ عرب امارات کے معالج کو کراچی پہنچا دیا گیا۔
ڈاکٹروں کی جانب سے آصف زرداری کو بیرون ملک منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے تاہم حتمی فیصلہ بیرون ملک سے آنے والے خصوصی معالج کرینگے۔
آصف زرداری کے بیرون ملک سے آنے والے معالجین کی ٹیم کو خصوصی سکیورٹی میں ضیا الدین اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھی والد کی طبیعت کے حوالے ایک بار پھر ضیا الدین اسپتال پہنچ گئے ہیں ۔
بلاول بھٹو اپنے والد آصف زرداری کی صحت سے متعلق غیر ملکی ڈاکٹروں کی ٹیم صلاح و مشورہ کریںگے۔