اسلام آباد (ممتازنیوز) وزیراعظم ہاؤس سے آڈیو لیک ہونے کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ کی سربراہی میں 12 رکنی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دیدی۔
وزیراعظم کی طرف سے منظوری کے بعد جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں ڈی جی آئی بی، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر امن الحق بھی شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نوٹیفکیشن کمیٹی میں وفاقی وزیر شیریں رحمان اور وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود بھی شامل ہیں، اعلی اختیاراتی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوگا، سائبر حملوں کو روکنے کیلئے کمیٹی سفارشات تیار کرے گی، وزیراعظم ہاوس کی سائبر سکیورٹی سے متعلق پروٹوکولز کا جائزہ لیا جائے گا۔
آڈیو لیکس معاملہ، 12 رکنی کمیٹی تشکیل، ڈی جی آئی ایس آئی بھی شامل








