بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت: والدین نے روسی حملے میں ہلاک بیٹےکی لاش میڈیکل ریسرچ کیلئے عطیہ کردی

نئی دہلی (نیوز ڈیسک )یوکرین میں روسی افواج کے حملے میں ہلاک ہونے والے بھارتی طالب علم نوین کے والدین نے بیٹے کی لاش عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین میں روسی افواج کے حملے میں ہلاک ہونے والے میڈیکل کے طالبعلم 21 سالہ نوین شیکھرپا کی لاش کو والدین نے میڈیکل ریسرچ کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

رپورٹس کے مطابق نوین کے والد کا کہنا کہ ‘میرا بیٹا میڈیکل کے شعبے میں کچھ حاصل کرنا چاہتا تھا، ایسا نہیں ہوا۔ کم از کم اس کی لاش کو میڈیکل کے دوسرے طلباء پڑھائی کے لیے استعمال کر سکتے ہیں، اسی لیے ہم نے میڈیکل ریسرچ کے لیے اس کا جسم عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے’۔

اس سے قبل جمعے کو کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا تھا کہ نوین کی لاش 21 مارچ پیر کو صبح 3 بجے بنگلورو ائیرپورٹ پہنچ جائے گی۔

یاد رہے کہ بھارتی شہری نوین یوکرین میں تعلیم کے سلسلے میں گیا تھا اورہ میڈیکل فائنل ایئر کا طالب علم تھا تاہم، یکم مارچ کو روسی فوج کے یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف کے سینٹرل اسکوائر پر میزائل حملے میں اس کے ہلاک ہونے کی خبر سامنے آئی تھی۔