بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ترک صدر کے مشیر اسماعیل حقی کی چیئرمین ہلال احمرسے ملاقات، سیلاب زدگان کیلئے فنڈ ریزنگ و تعاون بڑھانے پر اتفاق

 اسلام آباد( ممتازنیوز) ہلالِ احمر ترُکیہ (ترکی) کے خیرسگالی سفیر، مشیر ہلال ِاحمر ترکیہ برائے صدر طیب اُردوان، اسماعیل حقی نے چیئرمین ہلال ِاحمر سردارشاہداحمد لغاری سے ملاقات کی جس میں باہمی تعاون کے فروغ، سیلاب زدگان کیلئے فنڈریزنگ سمیت انسانی ہمدردی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اسماعیل حقی نے سردار شاہد احمد لغاری کو چیئرمین شپ سنبھالنے پر مبارکبادبھی دی۔ اسماعیل حقی نے سیلابی صورتحال کے باعث درپیش چیلنجوں، وسائل کی کمی سے متعلق معلومات حاصل کیا ،چیئرمین سردارشاہد احمد لغاری نے انہیں ہلال ا حمر کے جاری اقدامات، ریلیف کی تقسیم اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اسماعیل حقی نے سیلاب زدگان کیلئے فنڈریزنگ، دونوں اداروں کے مابین تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ٹی آرسی خیرسگالی سفیر کو ہلال ِ احمر کی یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ دونوں اطراف سے تحائف کا بھی تبادلہ کیا گیا۔