لندن (نیوز ڈیسک)برطانوی فیری سروس کی بندش،حکومت کا کمپنی سے برطرف ملازمین بحالی کا مطالبہ۔ایک برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق چانسلر رشی سنک نے بتایا کہ پی اینڈ او فیریز کی جانب سے گزشتہ ہفتے بغیر کسی وارننگ کے 800 عملے کو نکالنا “خوفناک” اور “غلط” تھا۔چانسلر نے تصدیق کی کہ حکومت فرم کے اقدامات کی قانونی حیثیت کا جائزہ لے رہی ہے۔۔
اس خبر کو عملے کی نمائندگی کرنے والی ٹریڈ یونینوں کی طرف سے غم و غصے کا سامنا کرنا پڑا اور وزرا نے سخت تنقید کا جواب دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ فرم کے ساتھ تمام سرکاری معاہدوں پر نظرثانی کریں گے
تا کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ جاری رہے۔ ٹرانسپورٹ سکریٹری نے کمپنی پر زور دیا تھا کہ “کارکنوں کے ساتھ بیٹھیں اور اس کارروائی پر نظر ثانی کریں۔









