پشاور: پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی مظاہر ہ کیا ۔ پرائمری سکولوں کے اساتذہ نے گورنمنٹ ہائیرسکینڈر سکول سٹی نمبر 1 سے احتجاجی مظاہرے کا آغاز کیا۔احتجاجی مظاہرین اساتذہ اسمبلی چوک تک پہنچ گئے۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود مظاہرین کو اسمبلی چوک میں آگے بڑھنے سے روک دیا۔اسمبلی چوک کو ٹریفک کے لیئے بند کر دیا گیا۔احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں اساتذہ شریک ہوئے۔ مظاہرین حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہے۔
مظاہرین نے موقف اختیار کیا کہ اصلاحات کے نام پر پنشن میں کمی منظور نہیں۔پرائمری اساتذہ کا موجودہ سروس سٹرکچرمیں تبدیلی ناگزیر ہے۔ ہیڈ ماسٹرز کو گریڈ 16 اور 17 میں ترقی دی جائے۔









