مدینہ منور ہ(ممتاز نیوز)مسلم لیگ (ن )مدینہ منورہ کے صدر جاوید اقبال بٹ نے وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کےڈالر کی قیمت میں لانے کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ ڈار ڈالر کو 200 روپے سے کم لانے کے اپنے مشن میں کامیاب ہوں گے اوراگر وہ ایسا کرلیتے ہیں تو یہ عمران خان کی سیاسی موت ہوگی ۔اپنے ایک بیان جاوید اقبال بٹ نے کہا کہ آئینی اور قانونی طریقے سے علیحدگی کے بعد عمران خان کے ذہن میں دوبارہ اقتدار کی جو تڑپ ہے وہ سب کومعلوم ہے اور اس بھیانک اور مکروہ سوچ کو پروان چڑھانے میں انہوں نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو ٹاسک سونپا کہ آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژکیا جائے جس کے بعد ایک آڈیو لیک ہوئی جس میں شوکت ترین پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ کو کہہ رہے ہیں کہ آپ آئی ایم ایف کو خط لکھ دو کہ ہمارے صوبے اس معاہدے پر عمل نہیں کریں گے ۔حکومت نے ان کی اس گھائونی سازش کو ناکام بناتے ہوئے ملک کو سری لنکا بننے سے بچا لیا ۔ انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر مزید مضبوط ہونا عمران خان کو ہضم نہیں ہورہا اور اس نے اسلام آبادکی طرف لانگ مارچ کی دھمکیاں دینا شروع ہوگئیں لیکن حکومت نے حکیم رانا ثناء اللہ کو عمران خان کے مرض کا علاج کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے ۔
ڈالر کی قدر میں کمی عمران خان کی سیاسی موت ثابت ہوگی ، جاوید اقبال بٹ








