اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری ہوسکتی ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت ملک سیلاب اور معاشی صورتحال کے دو اہم مسائل کا شکار ہے، قوم کے نمائندوں کو مل کر ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا، اب معیشت کی بہتری ایک پوائنٹ ایجنڈا ہونا چاہیے، آرمی چیف کا معیشت سے متعلق بیان دینا خوش آئند ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہم آئین کی طرف واپس جانا چاہتے ہیں، تحریک عدم اعتماد کے فوری بعد ہمارا اوریجنل ایجنڈا اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات میں جانے کا تھا جب کہ حکومت سمبھالتے ہی شروع کے تین مہینے پاکستان کے ڈفالٹ ہونے کا خطرہ تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سائفر پر تحقیقات منطقی انجام تک پہنچناچاہیے ،توشہ خان کے معاملے میں عمران خان نے خود تسلیم کیا تھا جبکہ190 ملین پائونڈ کا معاملہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے تحقیقات شروع کردی ہیں اور اس کیس میں عمران خان گرفتار ہوسکتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا پراسس ابھی شروع نہیں ہوا ۔
190 ملین پاونڈ کیس میں عمران خان گرفتار ہوسکتے ہیں: خواجہ آصف







