بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چوہدری شجاعت سے پرویزالہٰی کی ملاقات،مونس الٰہی کی تصدیق

لاہور(ممتازنیوز) رہنما مسلم لیگ ق مونس الٰہی نے کہا ہے کہ صدر ق لیگ چوہدری شجاعت اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی ملاقات ہوئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں رکن قومی اسمبلی مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران کے درمیان مذکورہ ملاقات سیاسی نہیں کاروباری تھی۔
مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقاتوں کے دوران کبھی کبھی میں اِن پٹ دیتا ہوں مگر فیصلے پرویزالہٰی خود کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن گجرات اور منڈی بہاءالدین سے لڑنے کا ارادہ ہے تاہم آئندہ الیکشن پی ٹی آئی یا ق لیگ کے ٹکٹ پر لڑنا ہے،ابھی اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔