بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہماری خارجہ پالیسی کو پوری دنیا سراہتی ہے ،بھارت کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی سیکرٹری خارجہ ہرش وردھن شرینگلہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے بھارت کی خارجہ پالیسی کی تعریف کئے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی خارجہ پالیسی کو دنیا بھر کے ممالک سراہتے ہیں ،عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں بھارتی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ یہ کہنا کہ ایک شخص تعریف کرے تو غلط ہو گا ہمارے بعض خارجہ پالیسی اقدامات کو دنیا بھر سے سراہا گیا۔