وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اخلاقیات کا درس دینے والا خود ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نکلا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ تازہ آڈیو لیک نے عمران خان کی منافقت کا پردہ فاش کر دیا ہے اور عوام کو اخلاقیات کا درس دینے والا خود ہارس ٹریڈنگ جیسے غیر اخلاقی فعل میں ملوث نکلا۔
انہوں نے کہا کہ دھوکہ دہی عمران خان کی فطرت ہے جو روزانہ کی بنیاد پر آشکار ہو رہی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نیازی کے ریاست مخالف اقدامات نے اسے وزیر اعظم کے دفتر کے لیے ان فٹ کر دیا ہے۔
Latest audio leak exposes the hypocrisy of Imran Niazi. Someone who does not tire of lecturing nation on morality is himself blantantly involved in immoral horse trading. His fraudulent nature is being exposed every day. Niazi's anti-state actions make him unfit for high office.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 7, 2022








