پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی چیز محفوظ نہیں، وزیراعظم کا دفتر تو ایسا ہو گیا ہے جیسے کوئی چوک ہو۔
انہوں نے کہا کہ جتنی لیکس آرہی ہیں اسکا مطلب ہے کہ وزیراعظم آفس کو بگ کیا گیا ہے، وزیراعظم آفس کی نگرانی کیلئے جو ایجنسیاں ہیں انہیں شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ بات تو ہو رہی ہے لیکن وہ نہیں، جو سنائی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ ہوئی تو وہ بندے کہاں گئے؟ واضح معلوم ہو رہا ہے کہ دو لفظ ادھر سے اٹھائے، دو ادھر سے اور جوڑ دیے۔









