اسلام آباد(ممتاز نیوز )پنجاب اینٹی کرپشن نے قومی احتساب بیورونیب کے قوانین میں کی جانے والی ترامیم کے باعث عدالتوں سے کرپشن کے بڑے بڑے مقدمات واپس کیے جانے پران مقدمات میں ملوث کرپشن کے ملزمان کے خلاف کارروائی کرنےکافیصلہ کیاہے ذرائع کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب ندیم سرور نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کواس حوالے سےایک خط میں کہاہےکہ کرپشن اوررشوت ستانی کے خاتمہ کےلیے قائم ادارے عوامی مفاد کے محافظ ہیں احتساب عدالتوں سےترامیم کی وجہ سے واپس ہونے والے مقدمات کا ریکارڈ ہمیں دیں تاکہ ہم ان کرپشن کے مقدمات کوآگے بڑھا کرکرپٹ عناصر کوانجام تک پہنچائیں ۔
پنجاب اینٹی کرپشن نے ترامیم کے باعث احتساب عدالتوں سے واپس مقدمات کاریکارڈ نیب سےمانگ لیا








