بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی پولیس نے رانا ثنا کے وارنٹ لیکر آنیوالی اینٹی کرپشن ٹیم کو واپس بھیج دیا

اسلام آباد پولیس نے رانا ثنااللہ کے وارنٹ لانے والی اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم کو واپس بھیج دیا۔
اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم پولیس کی مدد لینے تھانہ کوہسار پہنچی اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ سے آگاہ کیا جس پر پولیس حکام نے مؤقف اپنایا کہ رانا ثنا اللہ تھانہ کوہسار کی حدود میں نہیں رہتے۔
اینٹی کرپشن کی ٹیم میں 4 افسران شامل تھے جنہیں وفاقی پولیس نے واپس بھیج دیا۔
پولیس حکام نے اینٹی کرپشن کو بتایا کہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری پر ایڈریس فیصل آباد کا ہے اور وہ تھانہ کوہسار کی حدود میں نہیں رہتے۔
واضح رہےکہ اینٹی کرپشن نے وزیرداخلہ راناثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔