بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ،سعودی عرب میں پاکستانی سفیرکی مسلم لیگ ن کے وفد سےملاقات میں بات چیت

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر امیر خرم راٹھور کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کی جا رہی ہے۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ن کے عہدیداروں سے ملاقات کے موقعہ پر کمیونٹی مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی جس میں سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور کا کہنا تھا کہ پاکستانی سکولز کے حوالے سے مسائل اور شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے تاکہ ہزاروں پاکستانی بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں بہتر انداز میں آگے بڑھ سکیں۔
سفیرِ پاکستان امیر خرم راٹھور نے کہا کہ پاکستانی ورکرز کے مسائل کو بھی حل کرنے کے لئے سفارت خانہ پاکستان ہر ممکنہ کوشش جاری رکھے ہوئے ہے تاہم سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو چاہئیے کہ وہ مقامی قوانین کا احترام کریں۔
مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی کاروباری افراد پاک سعودی تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں اور کمیونٹی نے ہمیشہ سفارت خانہ پاکستان کے ساتھ ملکر مسائل کو حل کیا ہے اور دیار غیر میں رہ کر پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کیا ہے۔
ملاقات میں نائب سفیر ٹیپو عثمان، ویلفیئر اتاشی رانا معصوم، سنئیر نائب صدر مسلم لیگ ن محمود الحق ڈوگر،کوارڈینیٹر مسلم لیگ (ن) عدنان اقبال بٹ بھی شریک تھے ۔