بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یومِ ولادتِ رسولِ مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر چیئرمین تحریک انصاف کا خصوصی پیغام

اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے یومِ ولادتِ رسولِ مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ میں اپنی پوری قوم کو جشن عید میلادالنبی ﷺکی مبارک دیتا ہوں ۔

 

انہوں نے کہا کہ جس طرح گزشتہ سال ہماری جماعت نے عید میلاد النبی ﷺبھرپور طریقے سے منایا،اس سال بھی انشاء اللہ کل شام4بجے ایف نائن پارک اسلام آباد میں بھرپور طریقے سے منائیں گےاور حضور پاک ﷺکی سیرت پر بات کریں گے کہ کیسے ہم اپنی قوم کو بدل سکتے ہیں اورحضور پاک کی سیرت پر عمل کر کے ہم کیسے اپنی قوم کی پرواز اوپر لے جا سکتے ہیں ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے محفل عیدمیلادالنبی ﷺکی سب کو دعوت دی ۔