وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کو روکنے کے حوالے سے حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں بلکہ ہم اور آرمی نہیں پوری قوم اس حوالے سے ایک پیج پر ہے۔
نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان کہا کہ کسی جتھے کو یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ اسلام آباد آئے اور سیاسی عدم استحکام لائے ۔ ایسے حکومت نہ تبدیل ہوتی ہیں اور نہ ہونی چاہئیں ۔اگر کسی ایک گروہ کی وجہ سے حکومت چلی جائے تو پھر یہ بار بار ہوگا کہ لوگ جتھے لے کر آئیں گے اور حکومت گرائیں گے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان جو جتھا لے کر آئیں گے حکومت ان کو روکے گی۔ کیونکہ کسی گروہ کو ملک میں انتشار پھیلانے نہیں دیا جائے گا۔
آرمی چیف نے واضح پیغام دے دیا کسی ملک، گروہ یا فورس کو ملکی سیاست یا معیشت کو غیرمستحکم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
حکومت بھی بارہا کہہ چکی کہ پی ٹی آئی کو عدم استحکام پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تو حکومت اور ادارے ایک پیج پر ہیں؟ pic.twitter.com/9zLZfOkSuo
— Shahzad Iqbal (@ShahzadIqbalGEO) October 8, 2022









