صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 12 ربیع الاول کی مناسبت سے پیغام جاری کرتے ہوئےکہا کہ حضورﷺ کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنانے میں ہی ہماری کامیابی ہے۔
صدرمملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں قوم اورملت اسلامیہ کو 12 ربیع الاول کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری انسانیت کے دکھوں کے مداوا کی نوید ہے، مدتوں سے انسانیت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جلوہ گری کی منتظر تھی، خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نجات دلائی۔
ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے، قوم اور ملک میں امن، خیر خواہی، دیانت اور ترقی چاہتے ہیں تو اُسی مثالی معاشرے کی اعلیٰ اقدار کو اپنانا ہوگا جس کی بنیاد نبی کریم ﷺنے رکھی تھی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک تعلیمات کو زندگی کے ہر شعبے میں مشعل راہ بنانا ہو گا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر عمل ہی کامیابی کا ضامن ہے، اللہ ہمیں رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کی کامل اطاعت کی توفیق عطا فرمائے۔
انسانیت کے ہر دکھ کا مداوا رحمتِ دوجہاںﷺ کی کامل تابعداری میں پنہاں ہے: وزیراعظم

جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے ہر دکھ کا مداوا رحمتِ دوجہاںﷺ کی کامل تابعداری میں پنہاں ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے حبیب اکرمﷺ کی کامل اتباع واطاعت نصیب فرمائے۔
وَأَحسَنُ مِنكَ لَم تَرَ قَطُّ عَيني
وَأَجمَلُ مِنكَ لَم تَلِدِ النِساءُخُلِقتَ مُبَرَّءً مِن كُلِّ عَيبٍ
كَأَنَّكَ قَد خُلِقتَ كَما تَشاءُآپ سب کو عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بہت بہت مبارک!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 9, 2022









