بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خطاب کریں گے

اسلام آباد(ممتاز نیوز )چیئرمین تحریک انصاف کی عمران خان کی زیرِصدارت اہم ترین اجلاس ہوا،اجلاس میں سابق وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری، سینیٹر فیصل جاوید، افتخار درانی، سلمان احمد اور نجم شیراز شریک تھے ،اجلاس میں یومِ ولادتِ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آج شام منعقد ہونے والی مرکزی تقریب کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا،ایف نائن پارک میں منعقد ہونے والی تقریب کے پروگرام پر بھی بات چیت کی گئی ، چیئرمین تحریک انصاف کے خطاب کے خدوخال پر بھی مشاورت تحریک انصاف آج شام ایف نائن پارک میں رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کررہی ہے چیئرمین تحریک انصاف کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے