بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد کے سینٹورس مال میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بڑے شاپنگ مال سینٹورس میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ۔
آگ کے شعلوں نے شاپنگ مال کے 8 فلورز کو اپنی لپیٹ میں لیا، فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی 8 جبکہ میٹروپولیٹن کی تمام 12 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق آگ بجھانے کے لئے ہیلی کاپٹر بھی طلب کیا گیا تھا جبکہ لوگوں کو مال سے نکالنے کے لئے عقبی دروازے کا استعمال کیا گیا، واٹر سپلائی کے ٹینکر بھی متاثرہ جگہ پہنچائے گئے۔ ریسکیو کی مدد سے شاپنگ مال میں موجود تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہونے پر شاپنگ مال کی عمارت کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے حکم سے سیل کر دیا جائے گا، آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات تک عمارت سیل رہے گی، کسی کو بھی شاپنگ مال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔
مال انتظامیہ کے مطابق نجی مال میں آتشزدگی شاپنگ مال کے اندر فائر فائٹنگ سسٹم مکمل آپریشنل ہونے کے باعث آگ پر جلد قابو پانے میں مدد ملی، آگ بھڑکنے کے فوری بعد ہی 20 افراد پر مشتمل فائر فائٹنگ ٹیم نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا، مال کے بیرونی حصے میں آگ پھیلنے پر فوری فائر بریگیڈ کو بھی بلا لیا گیا، مال کے اوپر والے فلورز پر آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ سے مدد طلب کی گئی۔
اسلام آباد کے سینٹاریس مال میں آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کے متعلقہ اداروں اور حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ بہت افسوس ہے کہ اس معروف کاروباری مرکز میں یہ واقعہ ہوا ہے۔ دعا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہو۔ متاثرین کے مالی نقصانات پر افسوس اور ہمدردی ہے۔

اسلام آباد کے سینٹورس مال میں آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت کے متعلقہ اداروں اور حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہت افسوس ہے کہ اس معروف کاروباری مرکز میں یہ واقعہ ہوا ہے، دعا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہو، متاثرین کے مالی نقصانات پر افسوس اور ہمدردی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد کے نجی مال میں لگنے والی آگ کا نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد انتظامیہ اور فائربریگیڈ کے عملے کو آگ پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ بجھانے کیلئے متعلقہ محکموں سے ہیلی کاپٹر کی سہولت سے بھی استفادہ کی جائے، مال میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت نکالا جائے، مال میں آگ لگنے کو وجوہات کا جائزہ لیکر ذمہ داران کا تعین کیا جائے، آگ لگنے کی مفصل رپورٹ وزارت داخلہ جمع کرائی جائے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی نے اسلام آباد کے سینٹورس مال میں لگی آگ بجھانے میں معاونت کی، پاک بحریہ کی ٹیم اور 3 فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف رہے۔