اسلام آباد : اسلام آباد میں شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز افغانستان اسمگل کیے جانے کا انکشاف ہو ا ہے۔
ذرائع کے مطابق چوری شدہ اور چھینےگئے موبائل فون کے پی اور پھر افغانستان اسمگل کیے جاتے ہیں، چھینے اور چوری کیے جانے والے اسمارٹ فونز کا آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کیا جاتا ہے جس سے موبائل فون ناقابل ٹریس ہوجاتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں چوری شدہ موبائل خریدنے والے بڑےڈیلرکی شناخت کرلی گئی ہے جس شواہد اکٹھا کرنے کے بعد گرفتار کیا جائے گا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ رواں سال چوری شدہ موبائل فون ٹریس ہونےکی شرح انتہائی کم رہی۔









