بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز کس پاکستانی کھلاڑی کے نام کر دیا ؟

دبئی : انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو پلیئرآف دی منتھ قرار دیدیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی ریکنگ میں پہلے نمبر پر موجود محمد رضوان کو آئی سی سی کی جانب سے ستمبر کے مہینے کیلئے پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیاہے ، اس دوران انہوں نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں بہترین پرفارمنس دیں اور رینکنگ میں بھی پہلی پوزیشن برقرار رکھی جبکہ کے مقابلے میں بھارت کے اکشر پاٹیل اور آسٹریلیا کے آل راؤنڈ ر کیمرون گرین موجود تھے ۔

محمد رضوان نے یہ اعزاز حاصل کرنے پر کہا کہ اس انعام پر میں اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتاہوں جس نے مجھے اس قابل بنایا ۔میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو بھی داد دینا چاہوں گا جنہوں نے میری لیے چیزیں آسان کرنے میں مدد کی ، اس طرح کے اعزازات آپ کے اعتماد کو بڑھاتے ہیں، میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں اور آسٹریلیا میں بھی اسی رفتار کے ساتھ جانا چاہوں گا ۔ میں یہ اعزاز پاکستان میں سیلاب کے متاثرین کے نام کرتاہوں اور امید کرتاہوں کہ یہ ان کے چہروں پر مسکراہٹ کا باعث بنے گا ۔