بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کا آڈیولیکس پر عدالت جانے کااعلان،مریم نوازکاردعمل سامنے آگیا

لاہور(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آڈیولیکس کے معاملے پر عدالت جانے کے اعلان پر سخت ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاہےکہ تمہاری بات کی اس لیے کوئی حیثیت نہیں کیونکہ جب تم وزیر اعظم تھے تو اپنے مخالفین کی ریکارڈنگز کو جائز قرار دیتے تھے اور اس کو حلال کہتے تھے اور کہتے تھے کہ ایجنسیوں کاتو کام ہی یہی ہے۔تمہیں اصل تکلیف یہ کہ تمہیں نا اب تمہارے مطلب کی جے آئی ٹی ملے گی نہ تمہارےآنکھوں کانوں والی ایجنسیاں۔اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے کہاکہ تم تو کہتے تھے ہماری ایجنسیاں دنیا کی outstanding ایجنسیاں ہیں جن کو سب پتہ ہوتا ہے اور پتہ ہونا بھی چاہیے۔ جو میں کرتا ہوں جو میں فون کرتا ہوں انکو سب پتہ ہوتا ہے۔تمہارے مخالفین کے خلاف جو ہو وہ حلال اور جو تمہارے خلاف ہو وہ حرام؟ تمہاری ہر بات میں فتنہ، شر اور سازش ہے۔ شرم کرو!