بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف نومبر میں پاکستان واپس آجائیں گے،راناتنویرحسین کادعویٰ

ننکانہ صاحب (ممتازنیوز)وفاقی وزیرراناتنویرحسین نے دعویٰ کیا ہےکہ مسلم لیگ(ن) کے قائدوسابق وزیراعظم نوازشریف نومبر میں پاکستان واپس آجائیں گے ۔ننکانہ صاحب میں اظہارخیال کرتےہوئے راناتنویرحسین نے کہاکہ پنجاب میں بھی آئینی طریقے سے تبدیلی لارہے ہیں۔عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہاکہ عمران خان نااہل، جھوٹا اور منافق ترین انسان ہے ،وہ استعفیٰ دے کر مکر گیا ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کچھ اراکین استعفے دینے کے باوجو مراعات لے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمرا ن خان کے پاس اب بیساکھیاں نہیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان لوگوں کو بغاوت پر اکسا رہے ہیں ۔انہوںنے چیلنج کیاکہ کوئی مائی کالعل اسلام آباد پر چڑھائی کرکے دکھائے ،کسی صوبے نے وفاق پر چڑھائی کی تو وہاں گورنرراج لگایاجاسکتا ہے، وفاقی وزیرنے کہاکہ حکومت عوام وک ریلف کی اقدامات کررہی ،مہنگائی پر قابوپاناصوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔