اسلام آباد: تحریک انصاف نےپیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کیخلاف قانون سے مسلسل انحراف پر باضابطہ ریفرنس تیار ریفرنس کرلیا۔ تحریک انصاف کے رہنما سید ذوالفقار عباس بخاری (زلفی بخاری) کی جانب سے طویل قانونی مشاورت اور وکلاء کی معاونت سے تیار کیا گیا۔ زلفی بخاری آج دن ایک بجے باضابطہ طور پر سپیکر قومی اسمبلی کو جمع کروائیں گے مرکزی رہنما ڈاکٹر افتخار درانی بھی زلفی بخاری کے ہمراہ سپیکر قومی اسمبلی کے دفتر جائیں گے۔ ریفرنس میں آصف زرداری کی جانب سے قانون سے مکمل انحراف کے طویل شواہد جمع کئے گئے ہیں۔ آصف زرداری کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی کے تمام شواہد بھی ریفرنس کے ساتھ لف کئے گئے ہیں زلفی بخاری سپیکر قومی اسمبلی سے آصف زرداری کیخلاف کارروائی کی استدعا کریں گے سپیکر قومی اسمبلی کے ہاں ریفرنس دائر کرنے کے بعد زلفی بخاری اہم پریس کانفرنس میں تمام شواہد میڈیا اور قوم کے سامنے بھی رکھیں گے۔
آصف زرداری کیخلاف سپیکر قومی اسمبلی کو جمع کروائے گئے ریفرنس کی نقل









