بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خلجی قبائل سربراہ نور خان خلجی کاساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد:بلوچستان سے خلجی قبائل کے نوجوان سربراہ نور خان خلجی کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے دوران ساتھیوں سمیت باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر اورچیئرمین تحریک انصاف کے چیف آف سٹاف انصاف سینیٹر شبلی فراز بھی موجودتھے۔پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری بھی ملاقات میں شامل تھے ۔نور خان خلجی نے عمران خان اور تحریک کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا ۔نور خان خلجی کی جانب سےحقیقی آزادی کی تحریک میں بھرپور شرکت کے عزم کا بھی اظہار کیا۔چیئرمین تحریک انصاف نے نور خان خلجی کی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ۔