بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور، ینگ ڈاکٹرز کا تنخواہوں میں اضافے اور ایڈہاک تقرریوں میں تاخیر کیخلاف احتجاج

لاہور: پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز ایک بار پھر بگڑ گئے ۔تنخواہوں میں اضافے اور ایڈہاک تقرریوں میں تاخیر پر ینگ ڈاکٹرنےسیکرٹریٹ شپیشلائزڈ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ محکم سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے درازوے بند کر دئیے۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ڈاکٹرز کے کیساتھ کیساتھ آنے والے سائلین پر بھی دروازے بند کر دئیے۔ینگ ڈاکٹرز اور سائلین نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے دروازے پر شدید احتجاج کیا۔وائے ڈی اے نے کہا کہ محکمہ اس بھونڈی حرکت سے ینگ ڈاکٹرز کو او پی ڈی بند کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔