بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر خزانہ آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ پہنچ گئے

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار  آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت  کریں گے۔

اجلاس میں پاکستان کی معاشی و اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ وزیر خزانہ  قرضوں کو ری شیڈول کروانے کی بات بھی کریں گے۔

اسکے علاوہ اسحاق ڈار مختلف مالیاتی اداروں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔