بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سہ ملکی سیریز،بہترین کارکردگی پر محمد رضوان پلیئر آف دی میچ قرار ، کریڈٹ کس کو دیدیا ؟ جانئے

اسلام آباد: سہ ملکی سیریز کے چھٹے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کوشکست دیتے ہوئے فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر محمدر ضوان کو پلیئر آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا ، اس دوران گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے جیت کا کریڈٹ محمد نواز کو دیا ۔ ان کا کہناتھا کہ ہم پہلے دس اوورز میں وکٹیں اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے تھے ، میں میچ کی کامیابی کا کریڈٹ محمد نواز کو دینا چاہتاہوں جنہوں نے آخری لمحات میں میچ کو آسان بنایا ، نواز کی اننگ نے مومیمٹم ہی بدل دیا ، بے شک جیت اعتماد کا ذریعہ بنتی ہے ، کل فائنل میں نیوزی لینڈ تو اپنے ہوم گراونڈ پر کھیل رہاہے لیکن ہم بھی پراعتماد ہیں ۔ہمیں بنگلہ دیشی باولرز کو کریڈیٹ دینا ہو گا، انہوں نے بہت اچھی باولنگ کی ۔