بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ادکارہ صوفیہ کی بچیوں کی حوالگی کا کیس :سپریم کورٹ کا ٹرائل کورٹ کو دو ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم

اسلام آباد: ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کو ملک سے باہر لیجانے میں ملوث ملزمہ کی ضمانت منسوخی کے کیس میںسپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو دو ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے ملزمہ صدف ناز کو ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے ملزمہ کی پاسپورٹ ٹرائل کورٹ بھیجنے کی درخواست مسترد کر دی ۔

جسٹس سردار طارق مسعود نے کہاکہ پاسپورٹ ٹرائل کورٹ سے گم ہو سکتا ہے،پاسپورٹ سپریم کورٹ میں محفوظ رہے گا۔ملزمہ صدف ناز کو ٹرائل کے اختتام پر پاسپورٹ کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا گیا۔،سپریم کورٹ نے کہا کہ ملزمہ ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے بھی عدالت سے رجوع کرے۔

صوفیہ مرزا نے کہا کہ دو سال کی بچیوں کو جعلی پاسپورٹس پر بیرون ملک لے جایا گیا۔

صوفیہ مرزا کے وکیل نے کہا کہ بچیوں کو لے جانے کیلئے سابق شوہر نے جعلی والدین کا سہارا لیا۔