واشنگٹن(ممتازنیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے واشنگٹن میں عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انٹونیٹ سیہ سے ملاقات کی ۔اس موقع پر معاشی صورتحال زیر بحث آئی۔وزیر خزانہ نے پاکستان کے معاشی استحکام کےلئے تعاون فراہم کرنے پر آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ حکومت آئی ایم ایف کے پروگرام پر عمل درآمد کرے گی۔اسحاق ڈار نے ملک میں تباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں بھی آئی ایم ایف کی عہدیدار کو آگاہ کیا۔
Finance Minister Senator Mohammad Ishaq Dar meets Mr. David Lipton, Counselor to the US Secretary Treasury on International Affairs in Washington. Pakistan's Ambassador to US Masood Khan also present. pic.twitter.com/VlqXvG0oC8
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) October 13, 2022
دریں اثناء وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے واشنگٹن میں بین الاقوامی امور کے بارے میں امریکی وزیر خزانہ کی قونصلر ڈیوڈلپٹن سے بھی ملاقات کی ۔ اس موقع پر امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان بھی موجود تھے ۔ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان کو درپیش معاشی مشکلات بالخصوص سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث درپیش صورتحال سے امریکی عہدیدار کو آگاہ کیا۔ ڈیوڈ لپٹن نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا متاثرین کی بحالی کےلئے پاکستان کےلئے ہر ممکن تعاون کرے گا۔









