اسلام آباد: قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان نے ری ہیب میں تعاون کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ تصویر جاری کی ہے۔
یاد رہے کہ فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی انجریز کے باعث برطانیہ میں ری ہیپ پراسس میں مصروف تھے تاہم اب دونوں کھلاڑی ری ہیب پراسس مکمل کر کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کو آسٹریلیا میں جوائن کریں گے۔
اسی حوالے سے فخر زمان نے سوشل میڈیا پر دو تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ ری ہیب میں تعاون کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میرے لیے اعزاز ہے کہ ری ہیب کے لیے میں بہترین لوگوں کے ساتھ رہا۔
It’s been an absolute honour to be here among the best of the best.
It’s time for Australia and the cricket World Cup, In sha Allah. @sportsphysiojav @sportsdrzaf @URashidofficial @olliewaite @FSFindlay1 @CPFC @CEO4TAG thank you 🙏. pic.twitter.com/ry80U06vhY
— Fakhar Zaman (@FakharZamanLive) October 14, 2022
فخر زمان نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ اب آسٹریلیا اور کرکٹ ورلڈ کپ کا وقت آ گیا ہے۔
خیال رہے کہ فخر زمان کل شاہین آفریدی کے ساتھ برسبین میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے، فخر زمان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں ٹریولنگ ریزرو کے طور پر شامل ہیں۔









