پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع شانگلہ کے علاقے شاہ پور کانا کو تحصیل کا درجہ دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق شاہ پور کانا ضلع شانگلہ کی سب تحصیل تھا، جسے اب تحصیل کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ الپوری ، بشام ، پورن اور چکیسر پہلے ہی ضلع شانگلہ کی تحصیلیں ہیں جب کہ شاہ پور کانا کو تحصیل کا درجہ ملنے سے ضلع شانگلہ کی تحصیلوں کی تعداد بڑھ کر 5 ہوگئی ہے۔









