اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ایک تعیناتی کی وجہ سے عمران خان یہ سب کر رہا ہے، عمران خان نے کہا تھا وہ اہم تعیناتی موخر کی جائے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان ایک تعیناتی کے لیے بےچین ہے اور اس کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے، عمران خان کا مطالبہ ہے کہ عام انتخابات کے بعد وہ تعیناتی کی جائے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر جلسے اور لانگ مارچ کرنے سے تعیناتی موخر ہو جاتی ہے تو ہر تین سال بعد یہ ہی ہوا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جو کچھ کر رہا ہے اس کا مقصد الیکشن کی تاریخ لینا نہیں، اگر الیکشن کی تاریخ لینا مقصود ہے تو عمران خان تعیناتی کی بات کیوں کرتا ہے؟
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کس مقصد کے لیے کرنا چاہتا ہے سب کو سب معلوم ہے۔
ایک تعیناتی کی وجہ سے عمران خان یہ سب کر رہا ہے، رانا ثناء اللّٰہ








