قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کا ہر کھلاڑی میچ ونر ہے۔
نیوزی لینڈ کی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد قومی ٹیم آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے آج برسبین روانہ ہو گی۔
کیویز کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دیکر سہ ملکی سیریز جیتنے کے بعد قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوری ٹیم کی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں ایک کیپشن بھی لکھا۔
محمد رضوان نے لکھا کہ اللہ پاک کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں اس سہ ملکی سیریز میں چیمپئن بنایا اور ہم اپنے لوگوں کی خوشی کی وجہ بن سکے۔
وکٹ کیپر بیٹر نے مزید لکھا کہ قومی ٹیم کے کپتان، نواز، حارث، شاداب خان اور دیگر بولرز نے ورلڈ کلاس پرفارمنس دی خاص کر ڈیتھ اوورز میں۔
محمد رضوان نے آخر میں لکھا کہ اس ٹیم کا ہر کھلاڑی میچ ونر ہے ان شاء اللہ۔
Allah pak k shukar guzar hain jinho ne hame is tri-series me champion banaya or hum apne logo ki khushi ki wajah ban ske
World class performances from Kaptaan, Nawaz, Haris Rauf, Shadab Khan, and other bowlers, esp in death overs.
Is team ka her khiladi match winner hai, iA. 🤲 pic.twitter.com/kgtZDoELDC
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) October 14, 2022









