بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف اور آصف زرداری کا ٹیلی فونک رابطہ،ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، نوازشریف نے سابق صدر کی خیریت دریافت کی ۔

ذرائع کے مطابق کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ذرائع کاکہناہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ضمنی الیکشن پر بھی مشاورت ہوئی، نواز شریف اور آصف زرداری نے عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤںدونوں رہنماؤں نے مخلوط حکومت کی اب تک کی کارکردگی بارے بھی تبادلہ خیال کیا اور سابق صدر آصف علی زرداری نے سیلاب کی حالیہ صورتحال اور حکومتی اقدامات بارے آگاہ کیا۔