بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جوبائیڈن کے بیان نے پاکستان میں تبدیلی کی وجہ بتا دی،شیخ رشید احمد

اسلام آباد(ممتاز نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ جوبائیڈن کے بیان نے پاکستان میں تبدیلی کی وجہ بتا دی ہے۔جنکے پیسے اور جائیدادیں انکےملکوں میں ہیں،انکوایٹمی ٹیکنالوجی کی پرواہ نہیں۔ہم روایتی اسلحے میں ہندوستان کا مقابلہ نہیں کر سکتےاس لیےایٹمی ٹیکنالوجی ہی پاکستان کی سالمیت کی ضامن ہے۔کل2بجےلال حویلی میں اہم پریس کانفرنس کرونگا ہفتہ کواپنے بیان میں شیخ رشید احمد کاکہناتھاکہ امریکہ کااصل نشانہ ہمارا نیوکلیئر پروگرام ہے۔ہماری معاشی سیاسی اقتصادی تباہی اسکی ابتداء ہے۔کرپٹ سیاست دانوں کومسلط کرناپہلا قدم ہےملک میں عدم اعتماد،خانہ جنگی اورتفرقہ بازی کرانادوسراقدم ہےجمہوریت رہےنہ رہےانکے ایجنٹ مسلط رہنےچاہیں۔قوم فیصلہ کرے،غیرت سےرہنا ہےیا غلام بن کررہناہے