ملتان: نشتر اسپتال کی انتظامیہ نے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب طارق گجر کو چھت پر لے جانے والے سکیورٹی گارڈز کو ہی تبدیل کر دیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے 8 سکیورٹی گارڈزکو تبدیل دیا ہے، گارڈز مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورے کے موقع پر چھت کو جانے والے دروازوں پر تعینات تھے۔ذرائع نے نشتر اسپتال انتظامیہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی بناتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں کہا گیا مشیر وزیراعلیٰ پنجاب طارق گجر کو چھت پر لے جانے کی ضرورت کیا تھی، مشیر وزیراعلیٰ کو چھت پر جانے سے روکنے کا کام سکیورٹی گارڈز کا تھا۔
نشتر اسپتال کی انتظامیہ نے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب کو چھت پر لے جانے والے سکیورٹی گارڈز کو ہی تبدیل کر دیا








