بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’’دل کا رشتہ‘‘ ایپ نے 2 ہفتوں میں 30 ہزار سے زائد لوگوں کو ملوا دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کی پہلی رشتہ ایپ ”دل کا رشتہ“نے لا نچ کے محض دوہفتوں میں ایک لاکھ سے زائد صارفین کو رجسٹر کرتے ہوئے سنگ میل طے کر لیا ہے۔ اس ایپ نے 2 ہفتوں میں 30ہزار سے زائدلوگوں کو ملوا دیا۔ دل کا رشتہ ایپ پر شادی کے خواہشمند صارفین کے تقریباً پچاس لاکھ پروفائل ویوز اور 30,000میچ بنے جبکہ 26,000 سے زائد صارفین نے واٹس ایپ یا فو ن کالز کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطہ کیا۔پاکستا ن میں تقریباً ہر گھر کو درپیش رشتے کی تلاش کے اہم ترین مسئلہ کو حل کر نے کا بیڑا ʼʼدل کا رشتہʼʼایپ نے اُٹھایا ہے۔ دل کا رشتہ کے متعارف کرائے جا نے کے محض 2ہفتوں کے دوران صارفین کی بڑی تعداد اس ایپ میں اپنی دلچسپی کااظہار کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔دل کا رشتہ کی ٹیم اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ شادی کے خواہشمندسنجیدہ افراد کی 100فیصد تصدیق کے عمل کو شفاف بنا یا جائے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے نمائندے مرحلہ وارایپ پر درج صارف کی معلومات کونہ صرف فو ن پرویریفائی کرتے ہیں بلکہ ا ن کے گھر کا وزٹ کرتے ہوئے ان کے کوائف کی تصدیق بھی کرتے ہیں۔صارفین خصوصاً ّخواتین کی رازداری اور ا ن کی ذاتی تفصیلات کو ا نتہائی اہمیت دی جاتی ہے۔ صارفین اپنے ممکنہ میچ کی پروفائل صرف اسی صورت میں دیکھ سکتے ہیں جب دوسرا شخص ا نہیں خاص طور پر اجازت دے۔ یہاں تک کہ اسکرین شاٹس بھی ایپ کے ذریعہ خود بخود بلاک ہو جاتے ہیں۔اپنے صارفین کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے دل کا رشتہ کی ٹیم آئندہ ہفتوں میں 10لاکھ تصدیق شدہ صارفین کے ہدف کو عبور کر نے کیلئے پر جوش دکھائی دے رہی ہے۔