پشاور:پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے وزراء اور ارکان اسمبلی نےضمنی الیکشن کے دوران الیکشن کمیشن کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ۔وزراء نے سوشل میڈیا پر افیشل بیلٹ پیپرز کے تصاویر شئیر کیے۔تصاویر کے ساتھ عمران خان جیتے گا اور بلے پر ٹپہ کا متن بھی لکھا ہے۔صوبائی الیکشن کمیشن کے ترجمان سہیل احمد نے کہا ہے کہ پوسٹ کئے گئے تصاویر کا نوٹس لیا گیا ہے۔ بیلٹ پیپرز کے تصاویر پوسٹ کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔معاملے کی تحقیقات کے بعد قانونی کاروائی کی جائے گی۔
ضمنی انتخابات : ضابطہ اخلا ق کی خلاف وزری خیبر پختونخوا کے وزراء اور ارکان اسمبلی الیکشن کمیشن کے نشانے پر








