لاہور:الیکشن کمیشن نے سپیشل برانچ پنجاب کو ضمنی الیکشن میں مداخلت سے روکنے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپیشل برانچ کی مبینہ مداخلت کا نوٹس لے لیا اور اس سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو خط تحریر کیا ہے، الیکشن کمیشن نے خط کے متن میں کہاہے کہ سپیشل برانچ پنجاب کے اہلکار پولنگ سٹیشنز میں داخل ہو رہے ہیں ،پولیس اہلکار بغیر اجازت پولنگ سٹیشنز میں داخل ہو کر مداخلت کر رہے ہیں ۔الیکشن کمیشن نے کہاکہ سپیشل برانچ پنجاب کو ضمنی الیکشن میں مداخلت سے روکا جائے۔









