لاہور:پاکستان تحریک انصاف نے 2 اور مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی کی ایک نشست جیت لی ۔
پی پی 209 خانیوال کی نشست پی ٹی آئی نے جیتی اور تمام 176 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے محمد فیصل خان نیازی 71156 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
ن لیگ کے چوہدری ضیا الرحمان نے 57603 ووٹ حاصل کرسکے۔
بہاولنگر کی سیٹ بھی تحریک انصاف نے حاصل کی اور پی پی 241 بہاولنگر 5 کے تمام 168 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے ملک محمد مظفر خان 59957 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے امان اللہ ستار 48147 ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن پر رہے۔
شیخورپورہ کی نشست ن لیگ کے حصے میں آئی اور ن لیگ کے چوہدری افتخار احمد بھنگو جیت گئے۔
پی پی 139 شیخوپورہ 5 کے تمام 153 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری افتخار احمد بھنگو 40829 ووٹ لے کر پہلے نمبر رہے۔
ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے محمد ابوبکر 37712 ووٹ لے سکے۔
پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں میں سے 2 پی ٹی آئی لے اُڑی،ایک پر( ن) لیگ کامیاب








