نئی دہلی (ممتازرپورٹ) اسلام آباد میں او آئی سی کے اجلاس میں کشمیر کے تذکرے پر بھارتی میڈیا تلملا اٹھا۔منگل کو اسلام آباد میں او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے دوران تنظیم حسین براہیم طحہٰ کی طرف سے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر ایک بار پھر بھارت پر تنقید کی گئی جس پر بھارتی میڈیا نے اودھم مچادیا۔بھارتی میڈیا نے او آئی سی کےاجلاس خصوصاًجنرل سیکرٹری کے خطاب کی فوٹیج چلائی جا رہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ بھارت کے اعتراضات کے باوجود او آئی سی میں ایک بار پھر کشمیر کا مسئلہ اٹھایا ہے۔واضح رہے او آئی اسی اجلاس میں افغانستان اور فلسطین کے علاوہ کشمیر کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔
او آئی سی اجلاس میں کشمیر کا تذکرہ ،بھارتی میڈیا تلملا اٹھا
