کراچی:قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 237اور این اے 239میں اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں ایک جانب ٹرن آوٹ کم رہا تو دوسری طرف دونوں حلقوں میں قائم پولنگ بوتھ میں زیادہ تر پولنگ میں امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس موجود نہیں تھے .
جہاں پولنگ ایجنٹس موجود تھے ان کا تعلق پی ٹی آئی ،پی پی پی ایم کیو ایم ،پی ایس پی اور ٹی ایل پی سے تھا ،کسی پولنگ بوتھ میں ایک امیدوارکے پولنگ ایجنٹ کی تعداد ایک سے زائد تھی، جس پر بعض پریزائڈنگ افسران نے اعتراضات اٹھائے،تاہم انہیں یہ کہہ کر خاموش کرادیا گیا کہ دوسرا پولنگ ایجنٹ اپنے ساتھی کے پولنگ بوتھ سے جانے کے بعد وقت ضرورت ذمہ داری سنبھالے گا۔









