بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ضمنی انتخابات،PTI نے پنجاب میں سب سے زیادہ ووٹ لیے

لاہور: پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے 6حلقوںمیں ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے سب سے زیادہ 4لاکھ 40ہزار748ووٹ لیکر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی دو، دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی،تحریک انصاف نے پنجاب میں قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں میں مجموعی طور پر 2لاکھ 71ہزار923ووٹ حاصل کئے، مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں میں مجموعی طور پر 1لاکھ 53ہزار155اور پیپلز پارٹی نے 107327ووٹ حاصل کئے، صوبائی اسمبلی کے تینوں حلقوں میں تحریک انصاف کے امیدواروں نے پی ڈی ایم سے زیادہ ووٹ حاصل کئے،تحریک انصاف کے 3امیدواروں نے صوبائی اسمبلی کے معرکے میں ایک لاکھ 68ہزار825ووٹ حاصل کئے جبکہ دوسری طرف پی ڈی ایم (ن لیگ)کے تینوں امیدوارایک لاکھ 46ہزار579 ووٹ حاصل کرسکے۔