بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

متنازع ٹوئٹس کیس، ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، اعظم سواتی کو جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد: سیشن عدالت اسلام آباد نے ایف آئی اے کی اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق متنازع ٹوئٹس کیس میں گرفتار پی ٹی آئی سینیٹراعظم سواتی کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کیا گیا، ملزم اعظم سواتی کو سینئر سول جج محمد شبیر کی عدالت میں پیش کیا گیا،ملزم کے وکیل بابراعوان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل بابراعوان نے کہاکہ اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستردکی جائے ،ایف آئی اے نے مزید3 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ،ابھی تک یہی استدعا ہے ٹویٹ برآمد کرنی ہے ،ایف آئی اے 40 آرٹیکلزبرآمد کر چکی ہے ۔

عدالت نے ایف آئی اے کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستردکرتے ہوئے اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔