اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت ہم سے گھبرا گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سعید غنی، رانا ثناااللہ اور مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس سنیں تو احساس ہوتا ہے کہ یہ ٹولہ کتنا خوفزدہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت کے زیادہ تر وزراء نے ملک سے بھاگنے کی تیاری کر لی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کل تک نواز شریف کو پاکستان لانا تھا اب مریم ہی واپس آنے کو تیار نہیں، عوام کے آگے کبھی کوئی ٹھہرا ہو تو بتاؤ؟
سعید غنی، رانا ثناااللہ اور مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس سنیں تو احساس ہوتا ہے کہ یہ ٹولہ کتنا خوفزدہ ہے، موجودہ امپورٹڈ حکومت کے زیادہ تر وزراء نے ملک سے بھاگنے کی تیاری کر لی ہے کل تک نوازشریف کو لانا تھا اب مریم ہی واپس آنے کو تیار نہیں ،عوام کے آگے کبھی کوئ ٹھہرا ہو تو بتاؤ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 17, 2022









