بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جتنی مشکل سے نوازشریف باہر گئے اُتنی آسانی سے واپس نہیں آئینگے، شیخ رشید

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ رشید نے کہا کہ جتنی مشکل سے نواز شریف باہر گئے اُتنی آسانی سے واپس نہیں آئیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ بیک ڈور مذاکرات ہمیشہ ناکام ہوئے ہیں ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ گئی ہے۔

‘اکتوبر نومبر میں آر پار ہوکر رہے گا’
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ جتنی مشکل سے نواز شریف باہر گئے اُتنی آسانی سےواپس نہیں آئیں گے۔ وزراء کی تعداد 76.20 بے محکمہ 25 نے گوشوارے جمع نہیں کروائے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ گردشی قرضہ ہوشرباء سطح تک پہنچ گیا ہے، اکتوبر نومبر میں آر پار ہوکر رہے گا۔

لانگ مارچ

گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت کے پاس اب زیادہ وقت نہیں، حکومت کو چند روز کا ٹائم دے رہا ہوں کہ انتخابات کا اعلان کردیں، اگر الیکشن کا اعلان نہیں کیا تو رواں ماہ کسی بھی وقت لانگ مارچ کا اعلان کرسکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری گزشتہ چھ ماہ کی جدوجہد آئینی حدود میں رہی ہے، لانگ مارچ میں پتا چل جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہے، سری لنکا کا حال سب کے سامنے ہے، وہاں ڈھائی کروڑ افراد تھے جو سڑکوں پر آئے یہاں بائیس کروڑ عوام ہے جو سڑکوں پر آگئی تو کیا ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ لانگ مارچ کے حوالے سے تیاری مکمل ہے اور اس بار مارچ اکتوبر سے آگے نہیں جائے گا، نوازشریف انتخابات سے ڈرا ہوا ہے، وہ تاخیر کررہا ہے اور چاہتا ہے کہ پی ٹی آئی کے سپورٹر کم ہوں، انہیں خوف ہے کہ ساری جماعتیں مل کر بھی ہار گئیں تو کیا ہوگا، لیکن آصف زرداری اور نوازشریف کا وقت اب ختم ہوچکا ہے وہ کچھ بھی کرلیں انہیں شکست ہوگی۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات ہونگے یا نہیں؟ اہم اجلاس آج ہوگا
کراچی میں بلدیاتی انتخابات ہونگے یا نہیں اس کا فیصلہ آج کے اہم اجلاس میں کیا جائیگا۔ چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت آج اہم اجلاس ہوگا جس میں بلدیاتی انتخابات ملتوی یا کروانے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں ممبران ، سیکرٹری الیکشن ، حکام ، سیکرٹری دفاع اورداخلہ بھی شریک ہونگے جبکہ اجلاس میں چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ ویڈیو لنک پر شریک ہونگے۔اجلاس میں سیکرٹری داخلہ موجودہ صورتحال پربریفنگ دینگے اور اجلاس میں بلدیاتی انتخابات ملتوی یا کروانے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سندھ حکومت کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی 3 باردرخواست کرچکی ہے۔